ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہ جہاں پور میں بی جے پی رہنما کی بیوی نے گولی مار کر کی خودکشی ، ہسپتال میں موت

شاہ جہاں پور میں بی جے پی رہنما کی بیوی نے گولی مار کر کی خودکشی ، ہسپتال میں موت

Wed, 20 Dec 2017 20:01:51    S.O. News Service

شاہ جہاں پور 20دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وکاس کا خبط عوام تو کجا سیاسی لیڈران اور ان کے اہل خانہ کے سروں پر اس قدر سوار ہوگیا کہ اب بی جے پی لیڈرکی اہلیہ اپنی بندوق سے ہی خود کو گولی مار کر ہلاک کر ر ہی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اترپردیش کے شاہ جہاں پور ضلع میں مقامی بی جے پی لیڈر کی بیوی نے منگل کو خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ، ان کو اسی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ؛ لیکن وہاں انہوں نے دم توڑ دیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر اور ضلع پنچایت رکن آشیش اوستھی کی بیوی مونیکا (35) نے منگل کے دوپہر اپنی رہائش کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں اپنے شوہر کی لائسنسی ریوالور سے خود کو گولی مار لی سنگین حالت میں لواحقین ہسپتال لے گئے جہاں طبی معائنہ کاروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ مہلوکہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد اس سلسلے میں مزید کاروائی کی جائے گی ۔تاہم اس سلسلے میں ایس پی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات میں میاں بیوی کے درمیان خانگی تنازع کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


Share: